27 نومبر، 2021، 3:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84557079
T T
0 Persons
پاکستان کی خاتون اول نے بین الاقوامی خیراتی بازار میں ایرانی پویلین کا دورہ کیا

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کی خاتون اول اور وزیر اعظم کی بیوی نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے کچھ عہدیداروں کیساتھ آج بروز ہفتے کو اسلام آباد میں قائم بین الاقوامی خیراتی بازار میں ایرانی پویلین کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ہر سال منعقد ہونے والے اس میلے کا پاکستانی صدر عارف علوی کی اہلیہ "ثمینہ علوی" اور نائب وزیر خارجہ "سہیل محمود" نے افتتاح کیا۔

 یہ تقریب ہر سال اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی بیویوں کی ایسوسی ایشن کی طرف سے شہر میں مقیم سفیروں اور سفارت کاروں کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے تاکہ ممالک کو اقوام متحدہ کے خیراتی پروگراموں میں شرکت کی ترغیب دی جا سکے۔جس میں سفارتی مشن اپنی روایتی اور ثقافتی مصنوعات کو منظر عام پیش کرکے ان کو بیچتے ہیں۔

منعقدہ اس تقریب میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی"، ایرانی ثقافتی قونصلر "احسان خزائی"، اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں اور دیگر ایرانی اداروں کے عہددیدراوں نے اپنی فمیلی کیساتھ شرکت کی تھی۔

پاکستان کی خاتون اول کا اسلام آباد میں ایرانی سفیر کی اہلیہ نے ہمارے ملک کے پویلین آنے پر استقبال کیا اور انہیں سیاحت، روایتی رسم و رواج، یادگاری اشیاء، تاریخی امکانات اور اس کی بھرپور تہذیب کے شعبوں میں ایران کی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کی خاتون اول نے بین الاقوامی خیراتی بازار میں ایرانی پویلین کا دورہ کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے پاکستان میں ہمارے ثقافتی قونصلر کے تعاون سے ملک کے ثقافتی اور فنی پرکشش مقامات کو متعارف کرایا اور ایران کی یادگاریں اور دستکاری پیش کیں اور سیاحتی مقامات، ایران کی بھرپور ثقافت اور تہذیب کو ناظرین کے سامنے پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس بین الاقوامی تقریب میں ایران، پاکستان، ترکی، ازبکستان، آذربائیجان، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، ترکمانستان، چین، یوکرین، روس، ملائیشیا، انڈونیشیا، مصر، عراق، کویت، فلسطین اور کئی دیگر ممالک کے سفارتی اور ثقافتی وفود نے شرکت کی۔ ممالک نے ثقافتی اور فنکارانہ مصنوعات کی نمائش کے ذریعے اپنی ثقافت اور رسم و رواج کی مختلف پہلوؤں کو متعارف کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .